ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مشرقی موصل پوری طرح آزاد کرا لیا گیا: عراقی وزیر اعظم

مشرقی موصل پوری طرح آزاد کرا لیا گیا: عراقی وزیر اعظم

Wed, 25 Jan 2017 19:06:34    S.O. News Service

بغداد،25جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے قبضے سے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا مشرقی حصہ مکمل طور پر بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ عسکریت پسند تنظیم داعش کا قبضہ چھڑانے کی مہم گزشتہ برس سترہ اکتوبر کو شروع کی گئی تھی۔ اس عسکری مہم کے دوران امریکی فوجی افسران بھی عراقی فوج کی اسٹریٹیجک مدد کرتے رہے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کو امریکی عسکری اتحاد کے فضائی حملوں کا بھی سامنا رہا ہے۔ وزیر اعظم العبادی نے اس کامیابی کو ایک شاندار عسکری مہم قرار دیا اور واضح کیا کہ جلد ہی موصل کے مغربی حصے کا قبضہ بھی چھڑا لیا جائے گا۔ مشرقی حصے کا قبضہ تقریباً تین مہینے میں حاصل کیا گیا۔
 


Share: